ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کسانوں کے لئے کمیشن بنانے کا بل موجودہ اسمبلی سیشن میں پیش کرے گی پنجاب حکومت

کسانوں کے لئے کمیشن بنانے کا بل موجودہ اسمبلی سیشن میں پیش کرے گی پنجاب حکومت

Tue, 28 Nov 2017 00:10:11    S.O. News Service

چنڈی گڑھ،27؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پنجاب میں کسانوں کو با اختیار بنانے پر مبنی پالیسی بنانے اور انہیں قانونی حق دینے کے لئے ریاستی حکومت نے موجودہ اسمبلی سیشن میں پانچ رکنی کمیشن کی تشکیل کے لئے بل پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ریاستی حکومت کے ایک افسر نے بتایا کہ پنجاب ریاستی کسان اور زراعت ورکرز کمیشن' 2017 بل پیر سے شروع ہو رہے اسمبلی سیشن میں پیش کیا جائے گا۔ ریاستی حکومت کے کابینہ کے اجلاس میں اس کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسمبلی سیشن شروع ہونے سے پہلے پیر کو وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ ہوئی۔ حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کمیشن کی صدارت کیلئے صدر بھی نامزد کیا جائے گا جنہیں کا بینہ کا درجہ دیا جائے گا. انہیں ریاست میں ضلع اور ڈویڑن سطح پر زرعی پالیسی کی منصوبہ بندی کا کام بھی دیا جائے گا۔


Share: